نارووال (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی طیارہ میں شہید ہونے والے افراد لواحقین در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ آج کئی دن گزرنے کے باوجود دفتر در دفتر جا رہے ہیں بات کوئی نہیں سن رہا۔ ہم اس حکومت کو نالائق کہتے تھے یہ حکومت انسانی رویوں سے بھی محروم ہے۔ یہ حکومت بدترین بے حسی کا شکار ہے 50سے زیادہ وزیر ہیں ایک وزیر پر 2 مسافروں کی وصولی ذمہ داری لگا دیتے تو دو دن میں کام مکمل ہو جاتاانہوں نے کہا کرونا کامرض زیادہ ہو رہا ہے۔ یہ عمران کی نااہلی کی آفت ہے اس کو ایران انڈیا انٹری پوائنٹ پر تلف کر دیا جاتا ہے میں مطالبہ کرتا ہوں کسانوں کو معاوضہ دیا جائے چینی 50 سے 90 روپے کیوں ہوئی اس بہتی گنگا میں کس کس نے ہاتھ دھوئے۔ پاکستان کے عوام کی جیب پر 300 ارب روپے کا ڈاکہ کس نے ڈالا۔ ہمیں وہ ڈاکو چاہئے ذمہ دار چاہئے وہ عمران خان اور عثمان بزدار جنہوں نے اجازت دی۔
طیارہ حادثہ کے شہداء کے لواحقین دربدر ہیں کوئی بات نہیں سن رہا: احسن اقبال
Jun 01, 2020