اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میں اقوام متحدہ کمیشن برائے بحالی افغان مہاجرین کے ایمبسڈر اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر حکومت خلائی تحقیق کے لیے پروگرامز میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نجی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی اجازت /پالیسی کا اعلان کرتی ہے تو میں مستقبل میں خلائی تحقیق اور سیٹلائٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں خلائی تحقیق اور سہولیات کے بارے میں کسی پر انحصار سے بچنے کے لیے مستقبل میں اس شعبہ کے فروغ کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔