راولپنڈی (عزیز علوی)پاکستان تحریک انصاف کے حلقہNA 59 سے رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ خانپور ڈیم کا پانی راولپنڈی اسلام آباد کو دینے سے اس علاقے کے باغات اور فصلیں سوکھ رہی ہیں میں نے مسئلہ اٹھایا تو بتایا گیا راولپنڈی اسلام آباد کیلئے غازی بروتھاڈیم سے پائپ لائن لا رہے ہیں میں نے نشاندہی کی کہ میرے دونوں حلقہ ہائے انتخابNA 59 اورNA 63میں سروے کیا جائے جہاں کوئی ندی ،نالہ ، کسی نظر آئیں تو ان پر منی ڈیم بنا دئے جائیں اب چیہان ، ددوچھہ ، پائین ،ملہوٹہ ،مجاہد میں منی ڈیم بنائے جا رہے ہیں جن سے ان علاقوں میں ماحول بھی سرسبز ہوگا اور راولپنڈی کو پانی بھی مل سکے گا رنگ روڈ بھی راولپنڈی میں صرف میرے انتخابی حلقوں کے ایریا میں بنے گا لوگوں کی زندگی کی خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں رنگ روڈ اسلام آباد سے بھی منسلک ہوگا جس سے وہ سرکلر روڈ بن جائے گی سرکلر روڈ پر کام کیلئے نئے قومی بجٹ میں رقم مختص ہوجائیگی رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے کا سروے وغیرہ ہو رہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی صدر مال روڈ میں اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے ایک گروپ سے خصوصی ملاقات میں کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی میں چار ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے میرے حلقے کے لوگوں کو صحت کی زیادہ بہتر سہولتیں ملیں گی پولی ٹیکنیک ادارے بنا کر سکلڈ نوجوان تیار کریں گے اس وقت پاکستان کی ساری برآمدات ایک طرف لیکن ہمارے اوورسیز پاکستانیز ایک طرف ہیں جن کے بھیجے گئے بیرونی زرمبادلہ سے قومی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے اب ہم اپنی مدت میں بہترین سکلڈ فورس تیار کریں گے تاکہ وہ بیرون ممالک کھپایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکلر روڈ سنگجانی ، فیکٹو سیمیٹ ، شاہ اللہ دتہ ، مارگلہ روڈ ، کوہسار ایریا ، بھارہ کہو ، ایکسپریس وے ٹول پلازہ ، کرپا ، چراہ ،کلر سیداں روڈ سے روات تک بنے گی جبکہ راولپنڈی رنگ روڈ چھنی ، اڈیالہ ، مورت ، ائر پورٹ کے ساتے سے سنگجانی سے ملے گیانہوں نے کہا کہ میرے حلقہNA 59 میں چک جلال دین ، لکھن ، موہری ، وسال کے علاقوں میں رہائشیوں کو پانی کا مسئلہ اب حل کرایا جائے گا ۔
خانپور ڈیم کا پانی راولپنڈی اسلام آباد کو دینے سے فصلیں سوکھ رہی ہیں:غلام سرور
Jun 01, 2020