رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء سردارسعید احمد ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے، ضلع بھر میں سڑکوں کی تعمیر سے عوام کی سفری مشکلات کے ساتھ ساتھ کسانوں کو غلہ منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یوسی بابلیانہ میں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ میں بجلی کے مسائل پر بہت حد تک قابو پا لیا گیا ہے، عوام کی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ وفاقی حکومت کی نگاہیں تمام مسائل کے حل کی طرف ہیں، بجلی اور گیس کے جتنے منصوبے موجودہ حکومت میں مکمل ہوئے ہیں اتنے کبھی بھی نہیں ہوئے، ہم عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے منصوبے انشاء اللہ عوام کو دکھائی دے رہے ہیں۔انہوںنے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجاب میں ٹڈی دل کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں۔
حکومت عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے:سردارسعید ڈوگر
Jun 01, 2020