لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مزید بہتری اور معاشرے میں قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں لودہراں پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودہراں سیدکرار حسین کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری آپریشنز کے دوران ماہ مئی میں ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر سرچ آپریشنز سمیت قتل، اقدام قتل سمیت چوری ڈکیتی، سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 169مجرم اشتہاریوں سمیت 449 جرائم پیشہ افرادکو حراست میں لیا گیا، گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات بھی برآمد کرکے قبضہ پولیس کی گئی ہے ۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے تاکید کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے بالخصوص حساس تنصیبات، مذہبی اور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلان کی انسپکشن اور مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے جبکہ اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت اور درپیش چیلنجز کے متعلق بھرپور بریفنگ بھی دی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن ادا کرتے رہیں۔