مختلف اضلاع میں عزاداری پر پابندی قابل مذمت ہے:عبدالخالق اسدی

Jun 01, 2020

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جھنگ، ناروال، قلعہ ستار شاہ، قصور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجالس اور عزاداری پر پابندی قابل مذمت اور ہمارے بنیادی آئینی حق پر قدغن ہے جسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرینگے،پنجاب پولیس اپنے حدود سے تجاوز کر رہی ہے ہم عزاداری پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے لئے تیار نہیں،عزاداری کی بقا کے لئے ہر قسم کی قربانی دینگے، لیکن کرونا کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار اظہار مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

مزیدخبریں