60 سالہمحمد نعیم پارک لائن ٹمپل روڈ کا رہائشی ہے اور یہ ہر فن مولا ہے جو سیزن ہوتا ہے یہ وہی کام کرتا ہے اس کا پکا کوئی کام نہیں یہ ہر سال ٹمپل روڈ پر عیدالفطر کے بعد آٹھ روز کیلئے کتلمہ بنا کر فروخت کرتا ہے جس میں دال ماش انڈہ دھنیا وغیرہ ڈالتا ہے اور اس کے پاس رش ختم نہیں ہو تا۔ آج اس کا آخری روز ہے کل سے یہ تمام کام ختم کر دے گا اس کے پکے گاہک ہیں جو اس کے پاس آتے ہیں۔ کتلمہ کا وزن آدھا کلو ہے اور اس کی قیمت دو سو روپے ہے۔ نعیم نے بتایا کہ تین ماہ کرونا کی وجہ سے کسی قسم کا کام نہیں ہو سکا۔ گھروں میں بند ہو کے رہ گئے اور ادھار سر پر چڑھا لیا اب شکر یہ ہے کہ گورنمنٹ نے صبح نو سے شام سات بجے کا ٹائم دیا جس میں دوکانداری تو ہوئی۔ نعیم اس عمر میں ہر کام کرتا ہے تاکہ فارغ نہ رہے۔ بجلی کے بلوں میں کمی کر کے حکومت نے عوام کو سہولت دی عوام بھی شکرگزار ہے کچھ تو کام ہوا اب حکومت کو سکول بھی کھول دینے چاہئیں بچے آوارہ ہو رہے ہیں۔(تصاویر عابد حسین)