گلگت (نامہ نگار ) گلگت بلتستان میں خطرناک اور جان لیوا وباء کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ۔ اتوار کے روز 33 افراد میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جن میں گلگت 19 نگر 3 اسکردو 11 شامل ہیں ۔جو کہ سخت تشویشناک صورتحال ہے جبکہ گلگت اور استور کے 3 +3 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ اتوار کے روز 153 افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا ۔اس طرح گلگت بلتستان میں مریضوں کی کل تعداد 711 ہو گئی ہے جن میں 496 صحت یاب ہو گئے ہیں اور 11 افراد کرونا کا شکار ہو کر اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔ 210 کنفرم ایکٹیو کیسز بتائے جاتیہیں ۔ کورونا بارے حکومتی فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا ہے کہ اگر احتیاط نہیں کی گئی تو کورونا وبائ کا گلگت بلتستان کے ہر گھر تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ادھر اتوار اکتیس مئی کو گلگت بلتستان بھر میں میڈیکل سٹورز کے علاوہ مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ۔ دوسری طرف گلگت کے محلہ کھر اور مہربان پورہ میں کئی افراد کورونا کا شکار ہو گئے دونوں محلہ جات میں دو ،دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں عوامی رائے کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد حکومتی اعداد شمار سے کہیں زیادہ ہیں ۔ زرائع کے مطابق محکمہ صحت نے آئندہ آنے والے دس دن سخت خطرناک قرار دیتے ہوئے عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے ۔ادھر گلگت شہر میں گزشتہ کئی روز سے ٹائفائیڈ کی موذی وبا پھوٹ پڑی ہے لیکن صوبائی حکومت اور محکمہ صحت نے کورونا کی آڑ میں اس حوالے سے انکھیں بند کررکھی ہیں۔ٹائفائیڈ پھیلنے کی بڑی وجہ شہریوں کو گندے اور مضر صحت پانی کی سپلائی بتائی جاتی ہے۔
گلگت بلتستان :مزید33افراد میںکرونا کی تصدیق،مریضوں کی تعداد711ہو گئی
Jun 01, 2020