اسلام آباد (اے پی پی) اداکار جنید خان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کر کے ان سے محبت کریں ۔انہوں نے کہا کہ باہر رہنا ، محفوظ محسوس کرنا ، معمول کی زندگی بسر کرنا ابھی دور دور کی یاد کی طرح محسوس ہوتا ہے۔دنیا افراتفری کا شکار ہے اور انسانیت اپنا جوہر کھو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ ہم ایک دوسرے کو معاف کر کے ان کی مدد کریں گے اوران سے محبت کریں گے۔
مشکل کی گھڑی میں غلطیوں کو درگزر کر کے محبت کریں، جنید خان
Jun 01, 2020