کورونا وائرس لاک ڈاﺅن میں نرمی، برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کی ونڈسر کاسٹل ہوم پارک میں گھڑ سواری کرتے ہوئے پہلی تصویر جاری

Jun 01, 2020 | 12:38

ویب ڈیسک

برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈان میں نرمی کے بعد شاہی رہائش گاہ ونڈسر کاسٹل کے ہوم پارک میں گھڑ سواری کرتے ہوئے پہلی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ تصویر میں ملکہ الزبتھ دوئم اپنے 14 سالہ گھوڑے بالمورل فرن پر سوار ہیں اور انہوں نے رنگین سکارف اور جیکٹ پہن رکھی ہے ساتھ میں انہوں نے سفید دستانے بھی پہنے ہوئے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کی وباءکے دوران ونڈسر کاسٹل میں اپنے 98 سالہ شوہر ڈیوک آف ایڈنبرگ شہزادہ فلپ اور سٹاف کے کچھ ممبران کے ساتھ مقیم ہیں۔واضح رہے کہ وبا کی وجہ سے متعدد سالانہ تقریبات کو منسوخ کیا گیا جس میں ملکہ برطانیہ کی سرکاری طور پر منائی جانے والی سالگرہ بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں