یوم انہدام جنت البقیع ،راولپنڈی کی مرکزی ماتمی ریلی، ہزاروں سوگواروں کی شرکت

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کیمطابق اتوار8شوال کو عالمگیریوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر راولپنڈی میںمرکزی ماتمی جلوس امامبارگاہ ناصر لعزا ء مری روڈسے نکالا گیا جس میں ہزاروںسوگواروں نے شرکت کرکے جنت البقیع کی خستہ حالی کیخلاف زبردست احتجاج کیا جبکہ ماتمی حلقوں نے ماتمداری و نوحہ خوانی کرکے رسول ؐ خدا کو اُن کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ زہرا ؑ،آئمۃ البقیع،ازواجِ مطہرات ؓ اور صحابہ کبار ؓ کے مزارات کے انہدام پر پرُسہ پیش کیا۔8شوال کے فقید المثال جلوس راولپنڈی میں عاشورہ محرم کا سماں پیدا کردیا۔احتجاجی ماتمی جلوس کی قیادت ٹی این ایف جے یوم انہدام جنت البقیع کے کنوینر الحاج غلام مرتضیٰ چوہان، آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ، آغا سید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ ،ٹی این ایف جے کے مرکزی اور ذیلی شعبہ جات کے عہدیداران،صوبائی ،ریجنل اور ضلعی عمائدین کے علاوہ مذہبی تنظیموں کے رہنما ئوں نے کی ۔شرکائے جلوس نے مزارات کی تاراجی کے خلاف اور انکی ازسرنوتعمیرکیلئے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے جبکہ مختار جنریشن کے سینکڑوں کمسن کارکن اور ابراہیم اسکائوٹس کے جوانوںنے جنت البقیع کی شبیہ بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر جنت البقیع کی تعمیر سے متعلق نعرے درج تھے۔ ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے قائد ملت ِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا پیغام پہنچایا اور خطاب کیا ۔علامہ قمر زیدی نے کہاکہ سانحہ انہدام جنت البقیع سے عالم اسلام میں اضطراب روز روز بڑھتا جارہا ہے ، اس موقع شرکائے جلوس نے مختلف قراردادیں متفقہ طور پر بلند نعروں کی گونج میں منظور کیںجن میں عالم اسلام کے مشترکہ ورثے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بین الااقومی شہر قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...