امریکہ نے برازیل کو متنازعہ دوا ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین کی 20 لاکھ خوراکیں بھجوا دیں

کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی متنازعہ دوا ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین سے صحت کو لاحق ممکنہ خدشات کے بارے میں طبی انتباہ کے باوجود ، امریکہ نے برازیل کو اس دوا کی 20 لاکھ خوراکیں بھجوا دی ہیں۔عالمی ادارہِ صحت نے چند روز قبل حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر ہائیڈروکسی کلوروکوین کے تجربات معطل کر دیے تھے۔لیکن برازیل اور امریکہ دونوں ممالک کے رہنماوں نے اس دوا کے استعمال پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ وہ ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی اس دوا کو حفاظتی اقدام کے طور پر لے رہے ہیں اور برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے کہا کہ انھوں نے اس دوا کا ایک ڈبہ رکھا ہوا ہے کہ کہیں ان کی 93 سالہ والدہ کو اس کی ضرورت نہ پڑے۔کورونا وائرس کے خلاف اس دوا کی افادیت کے بارے میں ابھی تک سائنسی طور پر کوئی ثبوت میسر نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن