ملک کے ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں مقامی آبادی، قومی تحفظ خوراک و تحقیق کی وزارت، زراعت کے صوبائی محکموں اور پاک فوج کی گیارہ سو پچاس مشترکہ ٹیمیں ٹڈی دل پر قابو پانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ٹڈی دل پر قابو پانے کے قومی مرکز کے مطابق ان ٹیموں نے بلوچستان میں دو ہزار 743 مربع کلو میٹر علاقے ،پنجاب کے ایک ہزار چار سو نواسی، خیبرپختونخوا کے394 اور سندھ کے 294 مربع کلومیٹر علاقے پر چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔
کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ ان کے علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے کی اطلاع یا کارروائی سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کےلئے این ایل سی سی کی یونیورسل ہیلپ لائنوں999-222-111-051 اور 5800120-0320 پررابطہ کریں۔