صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاسوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زوردیا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارپیر کے روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے دورے کے دوران کیا ۔ سپیکر اسد قیصر نے صدر کا استقبال کیا ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاسوں کے دوران ضابطہ کار پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی جن میں اراکین پارلیمنٹ کے درمیان سماجی فاصلہ برقراررکھنا بھی شامل ہے ۔ صدر نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں چیئرمین صادق سنجرانی اور سینیٹر اعظم سواتی نے ان کا استقبال کیا ۔