کراچی(کامرس رپورٹر)اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سردار یاسرالیاس خان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جی ایس ٹی کو کم سے کم 5 فیصد تک لایا جانا چاہئے تاکہ بیمار معیشت کو تیز تر بنایا جاسکے،ٹیکس فارم کو 30 جون 2021 سے پہلے آسان بنایا جائے اور اس بارے میں عام عوام،تاجر اورخوردہ فروش برادری کو واقفیت فراہم کی جانی چاہئے، نئے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹیکس کی 2 فیصد شرح مقرر کی جائے ، ملک بھر کے تمام محکموں میں ٹیکس دہندگان کا احترام کیا جائے اور انہیں سہولت دی جائے، تمام مینوفیکچرنگ سیکٹرز پرٹیکس 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کردیا جائے اور پلانٹ ، مشینری، تعمیرات ، رئیل اسٹیٹ ، سیاحت، میڈیکل ، زراعت کی مصنوعات پر امپورٹ اور کسٹم ڈیوٹی کو کم کیاجائے۔صدر اسلام آباد چیمبر نے حکومت کو پیش کی گئی بجٹ تجاویز جے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ عیش و آرام کی چیزوں اور گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹیوں میں بھی نمایاں کمی لائی جائے۔ سردار یاسر الیاس صنعتی نظام کی بحالی اور ترقی کی سہولت کے لئے صنعتی خام مال پر 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کو ختم کیا جانا چاہئے، حکومت کو چاہئے کہ صنعتوں اور تجارتی اداروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے جی آئی ڈی سی کو صنعتی کنکشن کے گیس بلوں سے چھوٹ دے، حکومت پاکستان ایس آر او 748 (نان ٹیکسٹائل سیکٹر) کے تحت برآمدی چھوٹ میں تیزی لائے۔
معیشت کو تیزکرنے کیلئے جی ایس ٹی کو 5 فیصد کیاجائے،سرداریاسر
Jun 01, 2021