میڈرڈ (این این آئی)فرنچ اوپن کے دوران میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر جاپانی ٹینس پلیئر ناؤمی اوساکا پر 15 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ آرگنائزرز کے مطابق ناؤمی اوساکا پر جرمانہ فرنچ اوپن کے دوران میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر عائد کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوساکا نے پہلے راؤنڈ کے بعد روایت کے مطابق میڈیا سے بات چیت نہیں کی۔آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ اگر ناؤمی کا یہ رویہ جاری رہا تو اْنہیں ایونٹ سے نکال دیا جائے گا۔
فرنچ اوپن،میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر ناؤمی اوساکا پر 15 ہزار ڈالر جرمانہ
Jun 01, 2021