کراچی (اسپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قرنطینہ سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹریننگ جاری رہنی چاہئے۔بابر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ایک کمرے میں ٹریننگ کرتے ہوئے اپنی ایک منٹ آٹھ سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی جس میں کپتان ڈپس،رننگ اور دیگر ورزش کررہے ہیں۔بابر اعظم کے اس ’روم ورک آئوٹ‘ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ قرنطینہ کے دوران فالتو وقت میں بھی اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیئے ہوئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی ویڈیو کو ان کے اکائونٹس پر ہزاروں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔تین دن قبل بھی بابر اعظم نے قرنطینہ سے اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔