برلن (نیٹ نیوز) آئرلینڈ سے پولینڈ جانے والے ریان ائیر کے مسافر بردار طیارے کو بم کی موجودگی کی اطلاع پر برلن میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 160 مسافروں کو ڈبلن سے پولینڈ کے شہر کراکو لے جانے والی ریان ائیر کی پرواز کا روٹ اچانک تبدیل کر کے برلن کے ائرپورٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ برلن پولیس کا کہنا ہے کہ ریان ائیر لائن کو اترنے کی اجازت ہنگامی سکیورٹی رسک کی وجہ سے دی گئی۔ طیارے اور مسافروں کے بیگز کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی خطرناک چیز سامنے نہیں آئی۔
بم کی اطلاع پر برلن میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
Jun 01, 2021