لاہور (نیوزرپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے 2اراکین امر یکی کانگر یس ،امر یکی سینیٹر اور4میئرز کی ملاقات۔پاک امریکہ تعلقات ،مسئلہ فلسطین اور کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔امر یکی عہدیداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج اور عوام کی قر بانیوں اور امن کیلئے کردار کو سراہا۔گور نر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے دورہ امر یکہ کے دوران کیلیفورنیامیں امر یکی کانگر یس کے رکن لیوکورا ،کانگر یس ویمن نور ما ٹارس ،امر یکی سینیٹر جاشن منیومن ،میئر آف اناہیم ہیری سدھو ،میئر آف آرٹیسا علی سجاد تاج ،میئر آف یاربا لنڈا پیگی ہانگ اورمیئر پروٹیم کارلوس روڈریگز سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرو رنے امر یکی عہدیداروں کو کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کے قتل عام ،معصوم کشمیری اور فلسطینی عوام پرمظالم ،امن کے لیے پاکستان کے کردار اور کورونا سمیت دیگر ایشوز پر کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا۔امر یکی کانگر یس کے رکن لیوکورا،کانگریس ویمن نور ما ٹارس ،امر یکی سینیٹر جاشن منیومن اور دیگر نے افغان امن عمل اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے لئے امر یکہ پاکستان کی بھر پور مدد جاری رکھے گا او ر جہاںبھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی امر یکہ اس کا ضرور نوٹس لے گا۔۔امر یکی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کیساتھ کھڑا ہے اور آج بھارتی آرمی چیف سمیت عالمی ادارے بھی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے جو قر بانیاں دی ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔
گورنر پنجاب سے امریکی ارکان کانگریس، سینیٹر اور چار میئرز کی ملاقات
Jun 01, 2021