اسلام آباد (نامہ نگار) ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفیٰ شین توپ نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے اقدامات باعث تشویش ہیں۔ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو مسئلہ کشمیر کے حل سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان ترکی کے لئے انتہائی خصوصی اہمیت کا حامل برادر ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار مصطفیٰ شین توپ نے نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے بارے میں قراردادیں انتہائی واضح ہیں۔ توقع ہے کہ اس مسئلہ کو مذاکرات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے گا۔ اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ’’علاقائی رابطوں کے فروغ کے لئے پارلیمانی شراکت داری کی معاونت‘‘ کے موضوع کی مناسبت سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے حوالہ سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ پاکستان سے تعلقات فروغ پا رہے۔