اسلام آباد (عبداللہ شاد) بھارت میں مالی سال 2020-21ء کے دوران جی ڈی پی گروتھ منفی 7.3 فیصد رہی ہے۔ 2019-20ء میں یہ گروتھ 4.2 فیصد تھی یعنی ہندوستان کی گذشتہ چار دہائیوں میں معیشت کی یہ سب سے نازک حالت ہے۔ اس سے پہلے بھی 1979-80 میں گروتھ ریٹ منفی 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ کرونا کی تباہ کاریوں اور مودی کی انتہا پسندی کے باعث سب سے زائد نقصان زراعت پیشہ، کاروباریوں اور دیہاڑی دار طبقے کا ہوا ہے۔ مئی کے دوران 50 لاکھ سے زائد ہندوستانی دیہاڑی دار اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نریندر مودی کی سرکار کو بھارت میں برسراقتدار آئے سات سال مکمل ہو چکے ہیں، ان سات سالوں میں ہر شعبے میں بدترین تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ کسان اندولن، یونیورسٹیوں میں تشدد، نوٹ بندی، جی ایس ٹی، شہریت ترمیمی قانون، گئو رکھشا وغیرہ نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کی حقیقت دنیا پر آشکار کر دی ہے۔