اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت قومی صحت اورعالمی ادارہ صحت کا انسداد تمباکو کے عالمی دن کے موقع پر انجمن ہلال احمر پاکستان کے ساتھ مشترکہ طورپر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ایک سنگ میل ہے جس کے تحت پاکستان بھر میں انسانی حقوق کی تنظیم میں رجسٹرڈ ہزاروں رضاکاروں کو تمباکو کے بڑھتے ہوئے خطرات اور انسداد تمباکو قانون پر تربیت دی جائے گی ۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ انسداد تمباکو کے عالمی دن جو کہ ہر سال 31 مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تمباکو نوشی سے ہر سال تقریبا 80لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں فیصل سلطان نے کہا کہ ان اموات میں سے 70 لاکھ سے زیادہ براہ راست تمباکو کے استعمال سے ہوتی ہیں۔12لاکھ کے قریب اموات ان لوگوں کی ہیں جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی مگر دوسرے درجہ کی تمباکو نوشی ان اموات کی وجہ بنی ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 2019کے عالمی سروے کے مطابق پاکستان میں سالانہ 163671 افراد تمباکوکے استعمال کی وجہ لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حکومت انسداد تمباکو نوشی کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ھے۔تقریب میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ، انجمن ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق ، ڈایریکٹر منہاج السراج عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا بھی شریک ہوئے۔
حکومت انسداد تمباکو نوشی کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان
Jun 01, 2021