اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی سیکرٹری اسماعیل قریشی وغیرہ کے خلاف رینٹل پاورپراجیکٹ ریفرنس میں بریت درخواست وکیل صفائی کی طرف سے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا پرسماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل صفائی امجد پرویز نے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کی جس پرعدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 17جون تک کیلئے ملتوی کردی۔
رینٹل پاورپراجیکٹ ریفرنس ،بریت درخواست پر وکیل صفائی کی طرف سے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا
Jun 01, 2021