لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہاہے کہ پتنگ بازی پر قابو پانے کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشی میں لاہور پولیس شہر بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے۔ لاہور پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں کی بھی نگرانی کر رہی ہے۔ پولیس کی ٹیمیں بلند عمارات سمیت علاقوں میں خفیہ مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے مساجد،پبلک مقامات پرپتنگ بازی کے انسدادبارے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پولیس افسران تعلیمی اداروں میں طلباء کو پتنگ بازی کے نقصانات بارے آگاہی بھی دے رہے ہیں۔ پتنگ بازی کے انسداد کیلئے شہریوں میں پمفلت کی تقسیم، بازاروں میں بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں۔
پتنگ بازوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے:سی سی پی او
Jun 01, 2021