لاہور(نامہ نگار )چند روز قبل آئی جی آفس کے باہر ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفئیرہوم نے تھانہ پرانی انارکلی میں آئی جی پنجاب کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔زرائع کے مطابق سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفئیرہوم افشاں لطیف کی جانب سے تھانہ پرانی انارکلی میں دی جانے والی درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ وہ بروز 26مئی آئی جی آفس کے باہر پرامن احتجاج کر رہی تھی کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے ایما پر ڈی ایس پی نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گیٹ سے باہرآکر مجھ پر دھاوا بول دیا اور مجھے مار پیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد گالیاں بھی دیں ۔اس کے گواہ موقع پر کھڑے پولیس اہلکار اور لیڈی اہلکار بھی ہیں لیکن کسی نے ان کا ہاتھ نہیں روکااس دوران مجھے اپنی جان بچانے کے لیے ڈی ایس پی کو تھپڑ رسید کرنا پڑا ۔
ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی اندراج مقدمہ کی درخواست
Jun 01, 2021