لاہور(نامہ نگار) لاری اڈہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے 50سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ کے علاقے مینار پاکستا ن کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے 50سالہ نامعلوم شخص تیز رفتار کار کی زد میں آکرشدید زخمی ہو گیاجبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ہے۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔