جرمن کمپنیوں کاپنجاب کے مختلف سیاحتی مقامات میں سرمایہ کاری کیلئے اظہار دلچسپی 

لاہور(سٹی رپورٹر+وقائع نگار)جرمن کمپنیوں کے کنسورشیم نے صوبہ پنجاب کے مختلف سیاحتی مقامات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے جرمن کمپنیوں نیو کوئیل (Neoquell) اور سی ڈبلیو ایف کے پاکستان میں نمائندے شمعون صادق نے مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود سے ملاقات کی۔ سیکرٹری ٹورازم کیپٹن (ر) مشتاق احمد بھی موجود تھے۔جرمن کمپنیوں کے نمائندے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہربنس پورہ میں ٹی ڈی سی پی کی اراضی پر تربیتی کالج اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ 

ای پیپر دی نیشن