کرونا سے زیادہ اموات تمباکونوشی سے ہوتی ہیں:سرجیکل انکالوجی سوسائٹی 

Jun 01, 2021

 لاہور(سٹی رپورٹر)سرجیکل انکالوجی سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم ترک تمباکو نوشی کے موقع پر گزشتہ روزپریس کانفرنس  کی گئی۔ جس میں ایس او ایس پاکستان کے بانی صدرپروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد چیمہ،صدر پروفیسرڈاکٹر ہارون مجید، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور پروفیسر فاروق افضل اور پروفیسر صولت اللہ نے شرکت کی۔پاکستان میں تمباکو کے 24 ملین سے زیادہ استعمال کنندہ ہیں۔ہر سال تمباکو نوشی کے باعث ملک  میں 165000 سے زیادہ اموات ہورہی ہیں ،جوکروناکی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔پاکستان میں ہر روز 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں اور یہ خطرہ تشویشناک حد تک پھیل رہا ہے۔ 

مزیدخبریں