پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ80ہزار افراد کی ریکارڈ ویکسینیشن

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم نے کہاہے کہ پنجاب نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 80ہزارسے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ این سی اوسی کا ہدف انشاء اللہ جلدحاصل کرلیں گے۔گذشتہ2ماہ کے دوران پنجاب میں ویکسینیشن اور سنٹرزکی تعدادمیں ریکارڈ اضافہ کیاگیاہے۔355,208ہیلتھ کئیرورکرزکوپہلی اور 218,973کوکروناویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن