سندھ اسمبلی میں تھرکول  پربحث ،بے نظیرنے منصوبے کی مخالفت کی تھی ،جاویدحنیف

Jun 01, 2021

کراچی(وقائع نگار/عطاء اللہ ابڑو)سندھ اسمبلی میں پیرکوایوان میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایم کیوایم پاکستان کے رکن جاوید حنیف نے دعوی کیا کہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو نے تھرکول منصوبے کی مخالفت کی تھی ان کا کہنا تھا کہ کوئی منسٹر فیزیبلٹی نہیں بناتا ہے،ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے،تھر کول میں پروجیکٹ لگانے کی مخالفت بی بی نے کی تھی،پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیو ایم ہماری اتحادی تھی، تھرکول پروجیکٹ سندھ کا مستقبل ہے اپنے پروجیکٹ کو ناکام نہ کہیںیہ پروجیکٹ دوسال بعد اپنے عروج پر تھا،سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ شہید بی بی اب اس دنیا میں نہیں ہے،مجھے بی بی نے کہا تھا،لغاری کو دکھائیں تھرکا کوئلہ ، جس پرمیں لغاری صاحب کو لیکر آیا اورتھرکا کوئلہ دکھایا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت کام آسکتا ہے،بی بی شہید نے تھرکول منصوبے کی کبھی مخالفت نہیں کی تھی کول پاورکی بنیاد شہید بی بی کے دورمیں رکھی گئی۔ 

مزیدخبریں