کراچی (وقائع نگار)وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے متحدہ کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ پختون ، بلوچ اور اردو بولنے والوں کا سندھ گورنمنٹ معاشی قتل کررہی ہے، سید ناصر حسین شاہ کاکہناتھاکہ خواجہ صاحب ہمارے اوپر پھر بھی معاشی قتل کا الزام لگار ہے ہیں جبکہ آپ لوگوں پر قتل و غارت کے الزامات ہیںسب سے پہلے آپ اپنے گناہوں کا حساب دیں، کراچی کی عوام سے معافی مانگیں پھر بات کریں، ناصرحسین شاہ نے کہاکہ خواجہ اظہار والوں کو جب کراچی کے لوگوں نے رد کیا تو اب انکو بلوچ اور پختون یاد آرہے ہیںپیپلز پارٹی نے ہمیشہ بغیر کسی زبان یا مذہب کے تفاوت کے عوام کو روزگار دیا ہے ۔وزیر اطلاعات نے مزیدکہاکہ عوام کی خدمت کے نام پر جو آپ لوگوں نے کراچی کے لوگوں کے ساتھ ظلم و جبر کیا وہ کوئی نہیں بھول سکتا، عدالتیں کھلی ہوئی ہیں، آپ نے ماضی بھی کیسز داخل کیئے اب بھی شوق سے کریں،پیپلز پارٹی حکومت سندھ میں رہنے والے تمام قوموں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔
پیپلز پارٹی تمام قومیتوں کے حقوق کی محافظ ہے:ناصر حسین شاہ
Jun 01, 2021