کابل (شہنوا) افغانستان کے 2 صوبوں میں 16 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 8 دیگر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے سوموار کے روز ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اتوار کی شب شمالی صوبہ قندوز میں صوبائی صدر مقام قندوز شہر کے نواح میں واقع گاں قوش تپا میں افغان قومی فوج کے کمانڈوز کی جانب سے طالبان کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر 5 افراد کو طالبان کی قید سے آزاد کروا لیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزن پر فائرئنگ کی گئی، انہوں نے اپنے دفاع کیلئے جوابی فائرنگ کی، اس کے بعد مسلح جھڑپ میں 12 کو ہلاک جبکہ دیگر 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔ طالبان کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا اور اسلحہ و گولہ و بارود قبضہ میں لے لیا گیا۔ ہلمند کے بدامنی کا شکار ضلع ناد علی کے چاہ انگیر میں افغان فضائیہ کی جانب سے طالبان کے ٹھکانے پر بمباری کے باعث 4 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
افغان فورسز کا آپریشن‘ چھاپے‘ 16 طالبان ہلاک‘ 8 گرفتار
Jun 01, 2021