میلسی(نامہ نگار )کروناکی تیسری خطرناک لہرسے بچاؤ کیلئے جمنیزیم ہال میں قائم کئے گئے ویکسینیشن سنٹرمیں سہولیات کا فقدان پارکنگ کیلئے سایہ دارجگہ نہ ہونے کے باعث ویکسینیشن کروانے آنے والے شہری اپنی موٹرسائیکل یاگاڑی کڑی دھوپ میں کھڑی کرنے پرمجبورہیں جبکہ ہال میں لگائے گئے پیڈسٹل فینزکارخ بھی سٹاف کی طرف ہوتاہے جبکہ ویکسینیشن کے لئے آنے والے شہری سخت گرمی میں بغیرپنکھے کے بیٹھنے پرمجبورہیں سہولیات کے فقدان اورعدم توجہی کے باعث آٹھ لاکھ سے زائدکی آبادی پرمشتمل تحصیل میلسی میں مجموعی طور پر ساڑھے 24ہزار شہریوں نے ہی ویکسینیشن کروائی جوکہ انتہائی مایوس کن تعداد ہے شہریوں نے شیڈقائم کرنے ائر کولرزلگانے کا مطالبہ کیا ہے