تحصیلدار مظفرگڑھ نے اپالو ٹیکسٹائل ملز کا سکریب نیلام کرکے رقم لیبر کورٹ میں جمع کرادی

Jun 01, 2021

مظفرگڑھ(نامہ نگار)لیبر کورٹ کے پریذائنڈنگ آفیسر شیخ تنویر احمد کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیلدار مظفرگڑھ محمد اقبال عباسی نے اپالو ٹیکسٹائل ملز کا سکریب نیلام کرکے رقم لیبر کورٹ میں جمع کرادی اور عدالت نے نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم درخواست گزار سید مجاہد حسین کاظمی سابق ملازم اپالو ٹیکسٹائل ملز کو دلادی.سید مجاہد حسین کاظمی نے بتایا ہے کہ ان کے دعویٰ پر عدالت نے  رقم 1144802 روپے ڈگری کرکے ڈسٹرکٹ کلکٹر مظفرگڑھ کو وصولی کرنے کا حکم دیا تھا مگر مختلف وجوہات پر نیلامی نہ ہوسکی تو جج لیبرکورٹ نے اپالو ٹیکسٹائل ملز کی منقولہ پراپرٹی نیلام کرکے رقم عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں