مجرم اختیار آزاد کیخلاف تلخ کلامی پر محمد نصیر کو قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا  قتل کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ

Jun 01, 2021

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف نے قتل کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے ، مجرم اختیار آزاد کے خلاف تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے 2020ء میں آرا مشین واپس مانگنے کی بات پر معمولی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کرکے محمد نصیر کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

مزیدخبریں