کراچی (پی پی آئی)کھارادر میں درگاہ حضرت سیدنا جمال شاہ بابا کے راستے پرغیرقانونی طور پر تعمیر کی
جانے والی 10دکانوں کو ڈی ایم سی ساؤتھ کے اینٹی انکروچمنٹ سیل نے مسمار کردیا ۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ دس میں تین دکانیں مکمل طور پر تعمیر ہوچکی ہیں جبکہ سات زیر تعمیرہیں۔یہ جگہ محکمہ اوقاف کی ملکیت ہے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی نے درگاہ کے راستے پر غیر قانونی تعمیرات کا فوری نوٹس لیا اور ان کی ہدایت پر پیر کی صبح ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ڈی ایم سی ساؤتھ سید کاظم حسین شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کی نگرانی میں ٹیم نے تمام غیر قانونی دکانوں کو مسمار کردیا۔
درگاہ جمال شاہ کھارادر کے راستے پر تعمیر غیر قانونی دکانیں مسمار
Jun 01, 2021