راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر گزشتہ روزیوم امداد فلسطین منایا گیا،ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی جماعت اسلامی،الخدمت فائونڈیشن اور جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر فلسطین امدادی کیمپ قائم گئے،بازاروں اور دوکانوں میں جا کر اسرائیلی دہشت گردی کا شکار مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی امداد کے لئے فنڈ اکٹھا کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی،ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان آکاش،نائب امراء سید عزیر حامد،سید ارشد فاروق،صدر الخدمت فائونڈیشن چوہدری منیر احمد،صدر جے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی اور دیگر عہدیداران نے فلسطین امدادی کیمپوں کا دورہ کیا۔
سراج الحق کی اپیل پریوم امداد فلسطین، فنڈ اکٹھا کیا گیا
Jun 01, 2021