راولپنڈی(سٹی رپورٹر )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق زرعی مقاصد کیلئے دستیاب پانی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ زراعت کھالہ جات کی اصلاح اور جدید نظام آبپاشی کی تنصیب کو فروغ دے رہا ہے۔روائتی طریقہ آبپاشی میں پانی ضائع ہونے کے ساتھ مناسب وقت پر فصل کو دستیاب نہیں ہوتا جبکہ ہائی ایفیشنسی اریگیشن سسٹم سے پانی کی درست فراہمی تمام پودوں کو ایک ہی وقت پر ہو جاتی ہے۔ حکومت پنجاب اس نظام کی تنصیب کیلئے 60 فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ باقی 40 فیصد کاشتکار ادا کرے گا۔ یہ ایک صاف ستھرا اور آسان نظام ہے جس میں کھالے بنانے کی فکر نہیں ہوتی اور نہ ہی پانی لگانے کا مسئلہ ہوتا ہے اوراس طریقہ میں کھاد، وقت، مزدوری اور پانی کی 50 فیصد تک بچت ہوتی ہے