رراولپنڈی کے تمام بڑے پارکس کو تمباکو سموک فری قرار دیاجاچکا ہے، ظہیر انور جپہ 

Jun 01, 2021

 راولپنڈی ( سٹی رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی ظہیر انور جپہ نے عالمی دن برائے انسداد تمباکو نوشی  کے حوالے سے اپنے  پیغام  میں کہا  ہے کہ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد  جبکہ438  افراد روزانہ تمباکو نوشی کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ 1200سے زائد پاکستانی بچے روزانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں جو کہ ہمارے لے لمحہ فکریہ ہے پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی اور ضلع راولپنڈی کے تمام بڑے پارکس کو تمباکو سموک فری قرار دیاجاچکا ہے جن کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جاتی ہے جو شخص تمباکو نوشی کرتے ہوے پایا جاتا ہے اسے منع اور جرمانہ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ پرفزا ماحول میں سانس لے سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی دن برائے انسداد تمباکو نوشی کو پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اپنے بل بورڈز اور سکرینز پر انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے آگاہی پیغام نشر کرے گی۔

مزیدخبریں