کوہالہ(نوید اکرم عباسی )کوہالہ تاریخی پل بازار تک شاہراہ کشمیر پر کام نہ شروع کیا گیا تو راولپنڈی مظفر آباد شاہراہ کشمیر کو بند کر کے عوامی احتجاج کریں گے آل پارٹیز مشترکہ جرگہ سے کوہالہ میں مطالبہ ۔شاہراہ کشمیر پر پنجاب ہائی وے نے دو فیز میں NLC نیشنل لاجسٹک سیل کے ذریعے لوئر ٹوپہ تا لوہر دیول تک اوردیول جلیال سے کوہالہ تاریخی پل بازار تک شاہراہ سری نگر کشمیر کی کشادگی اور ازسر نو تعمیر کی ٹھیکدار نے دوسرے فیز میں لوہر دیول جلیال سے کوہالہ تاریخی بازار جو پنجاب کا حصہ اور سرکل بکوٹ خیبر پختون خواہ کے لاکھوں افراد کا گیٹ وے ھے اس سے دو کلومیٹر پھیچے بورڈ لگا دیا کہ اس سے آگے کام نہیں ہوگا اس پر عوام علاقہ سرکل بکوٹ میں سخت بے چینی اور اشتعال پایا گیا جسکو فوری طور پر عمائدین علاقہ نے قابو پایا اور اعلی احکام کو پیغام دیا کہ ھمارا مطالبہ مانا جائے بصورت دیگر پندرہ دن بعد بھرپور عوامی احتجاج کے تحریک شروع کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ تحریک انصا ف جماعت اسلامی پاکستان پیپلز پارٹی انجمن تاجر ان کوہالہ انجمن نوجوانان سرکل بکوٹ تحریک تعیمر روڈ ودیگر کے سرکردہ افراد نے کوہالہ مشترکہ جرگہ میں کیا اس موقع پر ساجد قریش عباسی ، ذوالفقار عباسی ، سردار الیاس عباسی غنصفر گلزار عباسی ،سردار باسط نسیم عباسی ، مہتاب انجم عباسی مولیا نثار عباسی سرندہ کھن تاج عباسی بیروٹ حاجی افراز عباسی ، شمس ریاض عباسی ، ارشد عباسی ، شعیب عبا سی شوکت ارباب عباسی حسام جمشید عباسی حاجی بختیار عباسی ڈاکٹر آمین عباسی مشتاق عباسی موجود تھے ۔