سوہاوہ (نامہ نگار) پنجاب حکومت کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران میں سوہاوہ سے اظہر محمود ز ید ی بھی شامل، حکومت پنجاب نے پنجا ب بھر میں 7 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈ ینیشن کمیٹی قائم کیں جس میں ہرضلع سے دو ایم این ایز، دوایم پیز سمیت ایک ٹکٹ ہولڈر اور دو کارکنوں کو شامل کیا گیا، ضلع جہلم کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے سوہاوہ سے اظہر محمود زیدی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود زیدی نے بتایا کہ کمیٹی کے قیام کے مقصد اداروں کی کارکردگی کو نہ صرف مانیٹر کرنا ہے بلکہ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی اس کمیٹی کا قیام ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے قیام سے انشاء اللہ ضلع جہلم میں فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں نہ صرف تیزی آئے گی بلکہ میرٹ پر ترقیاتی منصوبوں بھی ترتیب دیے جائینگے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں سوہاوہ سے اظہر محمود زیدی بھی شامل
Jun 01, 2021