بیول( نامہ نگار)بیول ٹکال روڈ کھنڈرات میں تبدیل ،پیدل چلنا بھی محال ہو گیا عرصہ دراز قبل بننے والی ٹکال روڈ اب کسی مسیحا کی منتظرعوامی و سماجی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بیول ٹکال روڈ جو آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ روڈ رپر موجود گہرے گڑھے آئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہر دور حکومت میں اس روڈ کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب یہ روڈ آمدورفت کے قابل بھی نہیں رہی عوامی و سماجی حلقوں نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے بیول ٹکال روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کی سفری مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
بیول ٹکال روڈ کھنڈرات میں تبدیل ،پیدل چلنا محال
Jun 01, 2021