سکھر (نامہ نگار) سکھر میں کورونا نے مزید ایک شخص کی زندگی چھین لی ، رواں ماہ کے دوران تعداد 23 ہوگئی ،ایدھی نے ایس او پیز کے تحت میت ورثاء کے حوالے کردی ایدھی سکھر انفارمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق سول اسپتال سکھر کے آئسولیشن COVID 19 کے وارڈ میں زیر علاج جیکب آباد کا رہائشی 28 سالہ خالد حسین ولد غلام حیدر کورونا وائرس کے باعث فوت ہوگیا، ایدھی سکھر کے رضاکاروں نے ورثاء کے ساتھ مل کر ایس اوپیز کے تحت میت تدفین کا مکمل انتظامات کر کے ایدھی ایمبولینس کے زریعے انکے گھر پہنچا دی ہے واضع رہے کے سکھر میں کورونا ایک ماہ کے دوران کورونا سے جا نبحق ہونے والوں کی تعداد 23 سے تجاوز کرگئی ہے۔
سکھر میں کورونا نے مزید ایک شخص کی زندگی چھین لی
Jun 01, 2021