صحافی اجے لالوانی قتل کیس کی سماعت ،ایک بارپھر چالان پیش نہ ہوسکا

سکھر (نامہ نگار)  صحافی اجے لالوانی قتل کیس کی سماعت ،ایک بارپھر چالان پیش نہ ہوسکا ،عدالت نے سماعت 14 جون تک ملتوی تفصیلات کے مطابق سکھرکی انسداد دہشتگردی عدالت میں صالح پٹ کے صحافی اجیلالوانی کیقتل کیس کی سماعت ہوئی سماعت عدالت کے جج آنند رام نے کی سماعت کے موقع پر پولیس نے کیس میں گرفتار ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا تاہم کیس کا چالان پیش نہیں کیا جس پر عدالت نے وضاحت طلب کی تو پولیس نے عدالت کو بتایا کہ صحافی کے قتل کیس کی تفتیش جے آئی ٹی کررہی ہے اور جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوتی عدالت میں چالان پیش نہیں کیا جاسکتا پولیس کے جواب کے بعد عدالت نے سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن