انصاری برادران کے الزامات سراسر جھوٹ پرمبنی ہیں: علی اشرف مغل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر این اے82 وچیئر مین جی ڈی اے علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے شفافیت کے وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں انصاری برادران کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات سراسر جھوٹ  ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کیااور کہا کہ وہ جلد ایک پریس کانفرنس  میں حقائق سامنے لائوں گا اشرف انصاری وعدہ کریں کہ حقائق سامنے آنے پر وہ استعفیٰ دے دیں گے علاوہ ازیں جی ڈی اے ذرائع کا انصاری برادران کی پریس کانفرنس کے بارے میں کہنا تھا کہ جی ڈی اے کی ایک سکیم پر انصاری برادران نے اپنے نام کی تختی لگوالی تھی جسے اتار اگیا تو ان کی جانب سے اس قسم کے الزامات سامنے آئے ۔

ای پیپر دی نیشن