عمران خان ناکامیوں کا اعتراف کریں ،اقتدار چھوڑدیں:صابر علی چوہدری

Jun 01, 2021

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن گکھڑ کے چیئرمین وسابق وائس چیئرمین بلدیہ صابر علی چوہدری ، بلدیہ گکھڑ کے چیئرمین وسیم یعقوب بٹ اور مسلم لیگی راہنما حافظ عثمان سندھو نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامیوں  کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہوجائیں مہنگائی کی ماری عوام نے ضمنی انتخابات میں سرکاری امیدواروں کو  شکست سے دوچار کرکے یہ ثابت کردیا کہ اب سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے، عوام آنے والے عام انتخابات میںن لیگ ن کو کامیاب کروا کر اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کو وزیراعظم بنا ئیںگے۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار نے ملک میں تبدیلی لانے کی بجائے اپنی کابینہ کی آئے روز اکھاڑ پچھاڑ کرکے تبدیلی کرنا شروع کررکھی ہے2نہیں ایک پاکستان کا نعرہ دینے والے عمران خان کو ملکی نظام چلانے کی سوجھ بوجھ ہی نہیں جس کی وجہ سے ملک میں آئے روز نئے سے نیا بحران جنم لے رہا ہے ۔

مزیدخبریں