چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ملک الطاف حسین بھٹی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا 

 ملتان(سپیشل رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان  نے ملک الطاف حسین بھٹی آفیسر/سی او سی سول اینڈ سیشن  کورٹس کو  ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے وکلاء اور انتظامیہ کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کرنے پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ  بار ہال و ڈسٹرکٹ کورٹ کی ازسرنو نئی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں انتظامیہ پولیس اور وکلاء  برادری سے مسلسل رابطہ میں رہے اور اپنی ڈیوٹی  احسن طریقے سے سرانجام دی جس پر انھیں  اعزازی شیلڈ  سے نوازا گیاہے ملک الطاف حسین بھٹی نے چیف جسٹس محمد قاسم خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورٹ کی 74سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا جس پر میں تہہ دل سے شکر گزارہوں اور اپنے قابل احترام افسران کے دست شفقت اور اپنی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے دن رات  میرا ساتھ دیا اس شیلڈ میں جہاں میری محنت شامل ہے وہاں ان سب کا ساتھ بھی شامل ہے اور  میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی انکا ساتھ شامل رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن