آرپی او کا  رومی انڈسٹری کا دورہ،ڈیرہ چیمبر کا اظہار افسوس 

 ملتان،ڈیرہ غازیخان( سپیشل رپورٹر،بیورو رپورٹ ) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے معروف صنعت کار جلال الدین رومی کی کاٹن انڈسٹری کا دورہ کیا اور رومی کاٹن انڈسٹری میں لگنے والی آگ کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری سے بے شمار لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے آگ لگنے کی وجوہات میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لے کر جلتی دیا سلائی یا سلگتی سیگرٹ پھینکنے سمیت دیگر وجوہات کا تعین کیا جائے تاکہ اس کے مطابق کارروائی کے لیے پیش رفت کی جا سکے۔دوسری جانب ڈیر ہ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو اراکین کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی منعقد ہوا اجلاس میں  جس صدر چیمبر آف کامرس خواجہ جلال الدین رومی کی ملز رومی فیبرکس میں خوفناک آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیااور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی اداروں کے آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کو جدید آلات فراہم کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن