وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت) آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن آل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مطالبات کے حقوق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے گلے میں روٹیاں لٹکا کر احتجاج ریکارڈ کروایا مظاہرین کی قیادت ضلعی صدر مہر محمد جمیل،جنرل سیکرٹری علیم شاہ،سینئیر نائب صدر منیر احمد و دیگر نے کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر مہر محمد جمیل و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کلرکس اور اساتذہ کی طرح ہمیں بھی ساتواں سکیل دیا جائے ہمارے حقوق نہ دیئے گئے تو پنجاب بھر کے درجہ چہارم ملازمین وزیر اعلیٰ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔