کھاریانوالہ (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار ریاض ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کی 23 کروڑ محب وطن عوام ملک دشمن قوتوںکا ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہونے دینگے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاک افواج کی قربانیاں لازوال ہیں پاک فوج نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ،وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کی خاطر تمام اکائیوں نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے ملکی سلامتی کی خاطر آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔